بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے اس ملاقات میں اسلامی تربيت پر خصوصی توجہ دينے كی تاكيد كی۔ انھوں نے كہا كہ خداوند عالم كے اسماء الحسنی اپنے اندر ايك تربيتی پيغام لیے ہوئے ہیں اور جو كوئی ان اسماء كو بيان كرے اسے چاہیے كہ وہ ان میں موجود پيغامات پر خود بھی توجہ كرے اور دوسروں كی توجہ بھی ان كی طرف مبذول كرے۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے كہا كہ لوگوں كو چاہیے كہ وہ فريضہ امربہ معروف و نہی ازمنكر پر عمل كریں تاكہ ہمارا معاشرہ، قرآنی معاشرہ قرار پائے۔ آيت اللہ گلپائيگانی نے آخر میں كہا كہ ہم سب كو اپنی ذمہ داريوں سے عہدہ برآ ہونے كے لیے خدا سے مدد طلب كرنی چاہیے اور ہمیں محروم لوگوں كی خدمت كرنی چاہیے۔
261210