بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق يتيم بچوں كےلیے مخصوص یہ مكتب قرآن جمہوریہ كرغستان كے صوبے '' چوی'' كی دیہی آبادی '' كارلا ماركس'' میں قائم كيا گيا ہے۔ اس مكتب قرآن میں يتيم بچوں كے لیے رہائش اورعلوم قرآنی تعليم كا انتظام ہےاس وقت اس مكتب قرآن میں ۲۰ يتيم بچے ساكن ہیں اور قرآن مجيد كی تعليم میں مشغول ہیں۔ اس مكتب قرآن میں اتوار كےعلاوہ ہرروز اسلامی اور قرآنی علوم كی تعليم دی جاتی ہے۔ اس كے علاوہ اس مكتب میںبچوں كو تين وقت كا كھانا بھی ديا جاتا ہے۔
260767