بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق مظاہرين نے غير فوجی علاقوں میں امريكی فضائی حملوں كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے امريكہ كے خلاف اور اسلام كی حمايت میں نعرے لگا ئے ۔ مظاہرين نے بتايا كہ یہ حملے گزشتہ تين دنوں سے وقفے وقفے سے شہر زرفت اور متہ خان میں ہو رہے ہیں۔ عينی شاہدين كے مطابق ان فضائی حملوں میں ايك ہی خاندان كے ۱۸ افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ ياد رہے كہ مظاہرين كی تعداد سينكڑوں میں تھی۔ انھوں نے حكومت افغانستان سے مطالبہ كيا كہ وہ اس قسم كے حملوں كو ركوانے میں اپنا كردار ادا كرے۔
261314