قائد انقلاب اسلامی كی سلامتی كونسل میں اسلامی ممالك كو مستقل نشست دينے پر تاكيد

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كی سلامتی كونسل میں اسلامی ممالك كو مستقل نشست دينے پر تاكيد

سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی نے مجمع جزائر كموركے صدر سے ملاقات میں اس بات پر زور ديا كہ اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل میں اسلامی ممالك كی مستقل نشست ہونی چاہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے مجمع جزائر كمور كے صدر سے ملاقات میں كہا كہ دنيائے اسلام كی بنيادی ضرورت اتحاد ہے۔ انھوں نے كہا كہ دنيائےاسلام كے ممالك قدرتی ذخائر سے مالا مال ہیں اور وہاں كارآمد اور فعال افراد كی بھی كوئی كمی نہیں ہے۔ اور تيسرا نكتہ دنيائے اسلام كی جغرافيائی حساس حيثيت ہے ليكن دنيا كے قديمی طاقتور ممالك اس حيثيت كو تسليم نہیں كرتے۔ انھوں نے اسلامی ممالك كی ترقی اور پيشرفت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ دنيائے اسلام كے دشمن یہ جانتے ہیں كہ ايران كا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد كے لیے ہے اس كے باوجود وہ اس كی مخالفت كر رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل میں مسلم ممالك كی مستقل نشست ہونی چاہیے تاكہ وہ بھی ضروری سہوليات اور طاقت سے بہرہ مند ہو سكیں۔
261693