بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سوڈان كے وزير مذہبی امور '' شيخ اظہر تيجانی'' نے اس انسٹیٹيوٹ كے مختلف شعبوں كو قريب سے ديكھا اور دارالحديث انسٹیٹيوٹ كے تحقيقی امور كے مدير حجت الاسلام والمسلمين '' مسعودی '' نے سوڈان كے مذہبی امور كے اس دورے پر مسرت كا اظہار كيا اور علوم حديث پر اس انسٹیٹيوٹ كی تحقيقی سرگرميوں پر ايك رپورٹ پيش كی ۔ '' جناب شيخ اظہر تيجانی'' نے دنيائے اسلام كو در پيش مسائل كی طرف كرتے ہوئے كہا كہ دشمن مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنا چاہتا ہے اور مسلمان قرآن مجيد سے تمسك كر كے دشمنان اسلام كی سازشوں كا مقابلہ كر سكتے ہیں۔
262082