حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے زاہدان میں جشن كی تقريب كا انعقاد

IQNA

حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے زاہدان میں جشن كی تقريب كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ:پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كی لخت جگر حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے زاہدان كی مسجد الزہراء﴿س﴾ میں جشن كی ايك تقريب منعقد كی جائے گی۔
مسجد الزہراء كے متولی '' علی رضا رينلی'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حضرت فاطمة الزہراء كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مسجد الزہراء زاہدان میں دو دن جشن منايا جائےگا۔ جشن كی اس تقريب میں بڑی تعداد میں لوگ شركت كریں گے۔ دو روزہ اس جشن كی تقريب میں حضرت الزہراء كی شخصيت پر تقريریں ہوں گی اور ان كی شان میں اشعار پڑھے جائیں گے۔ مسجد الزہراء زاہدان میں جشن كی یہ تقريب ۲۳ اور ۲۴جولائی كی رات كو منعقد ہو گی اور ا س تقريب میں ۱۱۸ خواتين ﴿ كہ جن كا نام فاطمہ يا ان كے القاب میں سے كوئی لقب ہو گا﴾ كو انعامات ديئے جائیں گے۔
۲۶۲۸۱۳