بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے روس كی اسلامی سائٹ'' WWW.ISLAM.IR'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ چيچنيا كے صدر '' رمضانی قادراف'' نے روس كی اسلامی سائٹ كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ چيچنيا كے لوگ كبھی بھی اسلام سے منحرف نہیں ہوں گے اور پوری قوت سے اسلامی اقداركا دفاع كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ چيچنيا كے لوگوں كو چاہیے كہ وہ اتحاد ووحدت اور اسلامی تعليمات پر عمل كرتے ہوئے اس ملك كی سياسی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں اپنا كردار ادا كریں۔
۲۶۳۲۴۶