خطيب نماز جمعہ گامبيا: مسلمانوں كے صبر كا مطلب ظلم كے مقابلے میں خاموشی نہیں ہے

IQNA

خطيب نماز جمعہ گامبيا: مسلمانوں كے صبر كا مطلب ظلم كے مقابلے میں خاموشی نہیں ہے

بين الاقوامی گروپ: صبر كا یہ مطلب نہیں ہے كہ ظلم كے مقابلے میں خاموش تماشائی بنیں رہیں بلكہ اس كا مطلب یہ ہے كہ خدا پرتوكل اور اسلامی تعليمات پر عمل كرتے ہوئے استبداد كے مقابلے كے لیے كمربستہ ہو جائیں اور امام مہدی ﴿عج﴾ كے ظہور كی راہ ہموار كریں ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز گامبيا میں مسجد امام رضا ﴿ع﴾ میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے '' محمد اسدی موحد '' نے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ خداوندعالم كے سامنے دست بہ دعا بلند كریں كہ خداوندعالم منجئ عالم بشريت كو بھيج كر تباہی كی طرف جانے والے انسانی معاشرے كی ہدايت كا ساماں فراہم كرے۔ انھوں نے لوزا كا میں مسجد امام رضا ﴿ع﴾ میں نمازيوں سے خطاب كرتے ہوئے صبر كو مسلمانوں كی كاميابی كا بہترين اسلحہ قرار ديا۔ انھوں نے سورہ آل عمران ۱۴۶ نمبر آيت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلام میں صبر راس ايمان كی حيثيت ركھتا ہے اور جو لوگ اپنی زندگی میں صبر سےكام ليتے ہیں وہ كامياب ہیں۔ انھوں نے پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی حديث سے تمسك كرتے ہوئے كہا كہ جو لوگ صابر نہیں ہیں ان كا ايمان كمزور ہے اور وہ مشكلات كے سامنے ہتھيار ڈال ديتے ہیں۔ اور یہ چيز اسلام كی تعليمات كے خلاف ہے۔ اسلام صبرو شكيبائی كا دين ہے۔
263231