بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق نعيم قاسم نے اعلان كيا ہے كہ كوئی شخص بھی دوحہ معاہدے سے بالاتر نہیں ہےكيونكہ یہ معاہدہ تمام گروہوں كے لیے بحران سے نجات كی خاطر سنگ ميل كی حيثيت ركھتا ہے۔ حزب اللہ جنرل سيكرٹری كے نائب نے كہا كہ ميری نظر میں لبنان كی مشكلات كا تعلق اندرون ملك سے نہیں ہے كيونكہ اب داخلی صورتحال كو بہتر بنانے كے لیے بھر پور كو ششیں كی جا رہی ہیں۔
262614