بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں ۴۵ ايسی طالبات كی قدردانی كی گئی جو اسلامی پردے كی پابندی میں پيش پيش ہیں۔ اس تقريب میں الايمان سكول كے ہمداما سنٹر نے كہا كہ پردہ مسلمان طالبات كے قوی اور مضبوط ارادے كی عكاسی كرتا ہے۔ اور اس اسلامی فريضہ كی موجودہ دور میں مراعات كرنا ان كے اعلی كردار كی علامت ہے كيونكہ خود اسی اقدام سے بہت سارے شيطانی افكار كی نفی ہو جاتی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حجاب، ادب كا تاج اور مسلمان عورت كی خوبصورتی كی علامت ہے۔
262615