بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق اس پيغام كا متن اس طرح سے ہے: "ممتاز عالم دين مرحوم سيد محمد صادق رفيعی كی وفات حسرت آيات پر شہر" فسا" كے لوگوں، ان كے عقيدت مندوں ، شاگردوں اور ان كے اہل خانہ كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں"۔ ياد رہے كہ شہر '' فسا'' میں مدرسہ علمیہ حضرت فاطمة زہراء كے بانی سيد محمد صادق رفيعی كا گزشتہ ہفتے بڑھاپے كی وجہ سے انتقال ہو گيا تھا۔
263727