بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق صوبہ مازندران میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين ناصر شكريان نے كہا كہ ادارہ تبليغات اسلامی مازندران كا شعبہ ملك كے فعال اور سرگرم شعبوں میں شمار ہوتا ہے اور اس ادارے نے دو سال كے عرصہ میں ۱۸۵ فعال قرآنی سنٹرزكا پتہ چلايا جن میں سے ۹۸ قرآنی سنٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ البتہ اس علاقے میں ۲۶۸۰ مذہبی انجمنیں، ۱۷۵ اسلامی انجمنیں اور ۱۴۵ ثقافتی سنٹرزبھی قائم ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس صوبہ میں قرآنی سرگرمياں، قرآنی تعليم كا معقول انتظام، مبلغين كا اھتمام ، مساجد كے امور پر توجہ ، دينی تنظيموں كی تشكيل ، تبيان سائٹ كا اجرا وغيرہ اس ادارے كی منجملہ سرگرميوں میں سے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ ابھی تك ۳۰۰ اسلامی سائٹس تبيان سائٹ كے ذريعہ مفت متعارف كروائی گئی ہیں۔ اور اس كے علاوہ دوسرے كئی ثقافتی اور مذہبی پروگرام شروع كیے جا چكے ہیں۔
264210