بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق آلبانیہ میں ايران كے سفير'' اقبالی '' نے اس جشن میں خطاب كرتے ہوئے حضرت فاطمة زہراء ﴿ع﴾ كو پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ اور تمام انسانيت كے لیے نمونہ عمل قرار ديا ۔
اقبالی نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمة الزہراء ﴿ع﴾ كے فضائل و مناقب كا تذكرہ كرتے ہوئے انھیں سيدة النساء العالمين اور تمام دنيا كی عورتوں كے لیے اسوہ كامل كے نام سے ياد كيا۔ ان كا كہنا تھا كہ حضرت فاطمة زہراء كا وجود مسعود، رسولخدا ﴿ص﴾ كی طرح سراپا نور اور رحمت ہے۔ انھوں نے ويمن ڈے اور حضرت فاطمة زہراء ﴿ع﴾ كے ميلاد پر تمام اہل اسلام كو مبارك باد پيش كی اور آلبانیہ میں مقيم ايرانی خواتين كی قدر دانی بھی كی۔
264575