لبنان: شيعہ مجلس اعلی كے نائب صدر كی اس ملك كے شہريوں كو رواداری كی دعوت

IQNA

لبنان: شيعہ مجلس اعلی كے نائب صدر كی اس ملك كے شہريوں كو رواداری كی دعوت

سماجی گروپ: لبنان میں مجلس اعلی كے نائب صدر نے اس ملك كے شہريوں كو رواداری اور باہمی احترام كی دعوت دی اور ان سے يكجہتی كا مطالبہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی خبررساں ايجنسی '' IINA'' نے لكھا ہے كہ لبنان میں شيعہ مجلس اعلی نائب صدر '' شيخ عبدالاميرقبلان'' نے اپنے خطاب میں كہا كہ اسلام میں ہمسايوں كے بہت زيادہ حقوق بتائے گئے ہیں۔ اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ نے بھی اس بارے میں وصيت فرمائی ہے اور ارشاد فرمايا ہے كہ ہمسايوں كے تين قسم كے حقوق ہیں: ۱قرابت كا حق ۲ دينی حق ۳ ہمسايگی كا حق۔
انھوں نے كہا كہ ہمسايوں كےدرميان فتنہ انگيزی جائز نہیں ہے اور لبنانی شہريوں كو چاہیے كہ وہ اس ملك كے ہمسايوں سے تعلقات كا نياباب رقم كریں اور ان كے ساتھ رواداری كا خيال ركھیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ڈرانے دھمكانے كی راہ و روش ناپسند ہے اور یہ جس طرف سے بھی ہو ہم اس كے مخالف ہیں لہذا ہر كوئی اپنے كلام میں دقت سے كام لے۔
264466