دارالقرآن كے سربراہ اور ترنم میں پڑھے جانے والے قرآن كی ہيئت منصفہ كے ركن '' ناجی حيدری'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے اسی سال كے خاص نام كی مناسبت سے پہلی بار منعقد كیے جارہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد صلاحيتوں كی شناخت ، قرآن كی طرف ترغيب دلانا، اور ملازمين كو قرآن سے مانوس كرانا ہے۔ حيدری نے كہا كہ ہماری خواہش ہے كہ ہر وہ شخص جو قرآن میں كسی جہت سے بھی كوئی صلاحيت ركھتا ہے وہ ان مقابلوں میں شركت كرے كيونكہ ان مقابلوں كے بعد صوبائی سطح پر تعليمی كورس ركھے جائیں گے۔ اور مقابلوں میں پہلی سے پانچویں پوزيشن لينے والے افراد كو قيمتی انعام سے بھی نوازا جائے گا۔
264454