بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق مشہد میں دفتر تبليغات اسلامی شعبہ ادب كے سربراہ غلام رضا جلالی نے كہا ہے كہ یہ مشاعرہ مرد اور خواتين كے لیے مشتركہ طور پر حضرت فاطمة الزہراء ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے موقع پر منعقد كيا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس محفل مشاعرہ میں فجرفيسٹيول كے سربراہ اور روزنامہ جام جام كی ہيئت تحريریہ كے ركن '' محمود اكرامی فر'' اور ہم عصر شاعر "سيمين دخت وحيدی'' خطاب كریں گے۔ جلالی نے كہا كہ اس كوثرنامی مشاعرہ میں كچھ شاعر عورتیں اور مرد اپنے تخليق كردہ آثار پيش كریں گے۔ اور اس محفل كے آخر میں '' حلقہ ادب و ہنر'' كے برجستہ افراد كی قدردانی كی جائے گی۔
264592