علامہ فضل اللہ: لبنان میں انتشار پھيلانےوالے نہ صرف لبنان بلكہ دين كے بھی خائن ہیں

IQNA

علامہ فضل اللہ: لبنان میں انتشار پھيلانےوالے نہ صرف لبنان بلكہ دين كے بھی خائن ہیں

سياسی و سماجی گروپ: لبنان مين شيعوں كے دينی مرجع علامہ '' محمد حسين فضل اللہ '' نے لبنان كے سابق وزير دفاع كے ساتھ ملاقات میں كہا كہ اس ملك مين تفرقہ اور انتشار پھيلانا نہ صرف وطن بلكہ دين سے بھی خيانت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے مختلف گروہوں اور خصوصاً سياست مداروں سے درخواست كی ہے كہ علاقے میں بگڑتی ہوئی امن و امان كی صورت حال كے پيش نظر ملك میں امن و آشتی كی فضا قائم كرنےكے لیے پوری كوشش كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جو لوگ لبنان میں امن و امان كی صورت حال خراب كر رہے ہیں وہ نہ صرف لبنان بلكہ دين كے بھی خائن ہیں۔
264125