بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ۲۷ جون ﴿ہفتم تير﴾ كے واقع پرايك بيانیہ صادر كيا ہے جس میں ۷۲ افراد كی شہادت كو انقلاب اسلامی كے تلخ ترين حادثات میں سے قرار ديا اور كہا كہ اس دورمیں اسلامی انقلاب كے اندرونی اور بيرونی دشمنوں نے متحد ہو كر انقلاب اسلامی كو ختم كرنے كا منصوبہ بنايا تھا۔ منافقين نے جب ديكھا كہ وہ اسلامی انقلاب كو اپنے حقيقی راستے سے منحرف كرنے میں نا كام ہورہے ہیں تو انھوں نے انقلابی لوگوں كو نشانہ بنانا شروع كيا اور ۲۷جون كا المناك واقعہ بھی ان كے انہی پليد عزائم كا نتيجہ تھا۔ انھوں نے انقلاب كی برجستہ شخصيات كو نشانہ بنايا۔ رپورٹ كے مطابق اس بيانیہ میں آيا ہے كہ امريكا اور اس كے آلہ كاروں كے عزائم كے بر خلاف شہيد بہشتی كی شہادت نے نہ تنہا انقلاب كے راستے كو متوقف نہیں ہونے ديا بلكہ ان كی شہادت سے منافقين كے چہرے برملا ہوگئے جن میں بنی صدر اور اس كےحواری پيش پيش تھے۔ اس شہيد كی شہادت سے ملت كے اتحاد اور يكجہتی میں مزيد استحكام آيا جبكہ دشمنان اسلام كی پوری كوشش تھی كہ نفرت اور اختلاف كو ابھارا جائے ليكن وہ اپنے عزائم میں كامياب نہ ہو سكے۔