باكو میں جشن ميلاد حضرت فاطمة الزہراء كا انعقاد

IQNA

باكو میں جشن ميلاد حضرت فاطمة الزہراء كا انعقاد

سماجی گروپ: جمہوریہ آذربائيجان كی مساجد اور امامبارگاہوں میں حضرت فاطمة الزہراء كے ميلاد مسعود پر جشن كی محفلیں سجائی گئیں جس میں لوگوں كی بھاری تعداد نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق باكو كے امام بارگاہوں میں حضرت فاطمة الزہراء ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے پرمسرت موقع پر جشن كی محفلیں سجائی گئیں۔ ان محافل میں محبان اہلبيت ﴿ع﴾ كی بڑی تعداد شريك ہوئی اور وہاں دعائیں اور قصائد پڑھے گئے اور مٹھائياں بانٹی گئیں۔ مسجد فاطمة الزہراء ﴿ع﴾ كے امام جماعت حاج القار نے اس عظيم محفل جشن سے خطاب كرتے ہوئے اسلام میں عورت كے مقام پر روشنی ڈالی۔
264695