ظالم حكومتیں دنيا میں فقر كا سب سے بڑا سبب ہیں

IQNA

ظالم حكومتیں دنيا میں فقر كا سب سے بڑا سبب ہیں

سياسی و سماجی گروپ:۲۳جون ۲۰۰۸ء كو آيت اللہ نوری ہمدانی نے ايرانی پارليمنٹ سپيكركی اپنے ساتھ ملاقات میں كہا كہ دنيا میں فقر كا سب سے بڑا سبب استكبارعالم اور ظالم حكومتیں ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مسلمانوں كو تہنيت پيش كرتے ہوئے كہا كہ سورہ نور كی آيت نمبر۳۵ حضرت فاطمة زہراء ﴿س﴾ سے متعلق ہے اور اس آيت میں" مشكات" سے مراد حضرت زہراء ہیں۔ انھوں نے كہا كہ استكبارعالم اور ظالم حكومتیں دنيا میں فقر كا سب سے بڑا سبب ہیں۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نےجناب لاريجانی سے كہا كہ جن لوگوں نے آپ كو ووٹ ديا ہے ان كی آپ سے توقع ہے كہ آپ امن و امان اور انصاف قائم كریں گے اور خدا كی نعمتیں سستی اور وافر مقدار میں لوگوں كو فراہم كریں گے۔
264681