بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے جامعة المصطفی العالمية كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جامعةالمصطفی العالمیہ قم میں ثقافتی سرگرميوں كے انچارج '' محمد كبيری'' نے كہا ہے كہ اس وقت ايران كے دينی مدارس میں مختلف ممالك سے ۱۰ ہزار طلباء دينی تعليم میں مشغول ہیں جنمیں سے ۲ ہزار طالبات بھی ہیں۔ جناب كبير نے مزيد كہا كہ اس وقت ۱۲ دينی مدرسے جامعة المصطفی العالمية كے زير نظر كام كر رہے ہیں جنمیں سے خواتين سے مخصوص ايك مدرسہ بنت الھدی بھی ہے۔
264944