شہر خاش كےاہل سنت امام جمعہ '' مولوی محمد علی شہنوازی'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اہل سنت، اہل بيت ﴿ع﴾ سے محبت ركھتے ہیں۔ اور اہل بيت ﴿ع﴾ اسلام كا بہت قيمتی سرمایہ ہیں؛ اہل بيت ﴿ع﴾ مسلمانوں كے لیےباعث افتخار ہیں۔ تمام اہل سنت كے سينوں میں محبت اہل بيت﴿ع﴾ موجود ہے اور مذہب اہل سنت ،محبت اہل بيت ﴿ع﴾ كے بغير كامل نہیں ہے۔ انھوں نے حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مسلمانوں كو تہنيت پيش كرتے ہوئے كہا كہ فاطمة ﴿س﴾ بہشتی خواتين كی سردار ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی سيرت نہ صرف مسلمان خواتين كے لیے نمونہ ہے بلكہ ان كی سيرت پوری دنيا كی خواتين كے لیے نمونہ ہے۔ شہر خاش كے امام جمعہ نے وضاحت كی كہ اصحاب اور اہل بيت ﴿ع﴾ پيغمبر ﴿ص﴾ نے اتحاد و وحدت كے ذريعے اسلام كو پروان چڑھايا ہے اور اسلامی اقدار كی پاسداری كی ہے ۔ مولانا شہنوازی نے كہا آج جو افراد اصحاب اور اہل بيت ﴿ع﴾ كو ايك دوسرے سے جدا كرتے ہیں وہ اپنے دلوں میں اسلام كا درد نہیں ركھتے بلكہ وہ دشمنوں كو خوش كر رہے ہیں۔
انھوں نے مزيد كہا كہ موجودہ حالات میں مسلمانوں كو چاہیے كہ اتحاد و وحدت كے ذريعے دشمنوں كے عزائم كو خاك میں ملا دیں۔
264600