بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كی یہ تقريب بارہ بجے قرآن مجيد كی تلاوت كے ساتھ تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ اس كے بعد چيف جسٹس كے قائم مقام حجت الاسلام والمسلمين رئيسی، يوم عدلیہ اور ڈاكٹر شہيد بہشتی اور ان كے ۷۲ ساتھيوں كی شہادت كی مناسبت سے خطاب كریں گے۔ پھر حجت الاسلام والمسلمين سيد رضا تقوی نمازجمعہ كے خطبوں سے پہلے سيرت نبوی كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
۲۶۵۰۳۳