تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی

IQNA

تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی

سياسی گروپ: تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كی یہ تقريب بارہ بجے قرآن مجيد كی تلاوت كے ساتھ تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ اس كے بعد چيف جسٹس كے قائم مقام حجت الاسلام والمسلمين رئيسی، يوم عدلیہ اور ڈاكٹر شہيد بہشتی اور ان كے ۷۲ ساتھيوں كی شہادت كی مناسبت سے خطاب كریں گے۔ پھر حجت الاسلام والمسلمين سيد رضا تقوی نمازجمعہ كے خطبوں سے پہلے سيرت نبوی كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
۲۶۵۰۳۳