تركی كے شہر ''وان'' میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

IQNA

تركی كے شہر ''وان'' میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

سياسی و سماجی گروپ: تركی كے شہر ''وان'' میں گزشتہ ہفتوں كی طرح اس ہفتے بھی حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں اس شہر كے لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شہر وان كے لوگوں كا یہ ۹۵ ہفتوں سے مسلسل تركی كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ تھا۔ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے۔ اور ان كا مطالبہ تھا كہ ہم آزادی اور انصاف چاہتے ہیں۔ اس مظاہرے كے اختتام پر مظاہرين نے حكام اور تركی كی عدالتوں سے مطالبہ كيا كہ وہ اس مسئلے میں اپنی ذمہ داری پرعمل كریں۔
265927