IQNA

سياسی و سماجی گروپ: ۲۹جون ۲۰۰۸ء كو ايران كے شہر داراب میں اس شہر كے لیے نئے امام جمعہ كا تقررعمل میں آيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق داراب میں نئے امام جمعہ كی تقرری كی اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام سيد '' رضا تقوی'' نے كہا كہ نماز جمعہ، وحدت كا بہترين مظہر ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ داراب كے لوگوں كی نماز جمعہ میں مسلسل شركت اس علاقے كے باايمان لوگوں كے لیےبہت بڑا اعزاز ہے۔ ياد رہے كہ اس تقريب میں حجت الاسلام والمسلمين '' محمد حسن مرادی'' كو داراب كا نيا امام جمعہ مقرر كيا گيا اور داراب كے سابق امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين سيد '' حبيب موسوی'' كی ۱۰سالہ خدمات پر ان كی قدردانی كی گئی۔
266219