آيت اللہ مكارم شيرازی نے دشمن كی سازشوں كےمقابلے میں اتحاد و وحدت كی تاكيد كی

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی نے دشمن كی سازشوں كےمقابلے میں اتحاد و وحدت كی تاكيد كی

سياسی و سماجی گروپ: ۳جولائی ۲۰۰۸ء كو آيت اللہ مكارم شيرازی سے ہندوستان، برطانیہ، كينڈا اور تنزانیہ كے مسلمانوں نے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ دشمن كی سازشوں كے مقابلے میں مسلمانوں كومتحد ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے ماہ رجب اورامام باقر ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حقيقی شيعہ وہ ہے كہ جو اہل بيت﴿ع﴾ كے ماننے والوں كو دوست ركھے، ظلم نہ كرے اور ميانہ روی اختياركرے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مغربی ممالك كی كوشش ہے كہ وہ اسلام كے خلاف منفی پراپيگنڈے كر كے اور اسلام كے نام پر فرقے ايجاد كر كے اسلام كو ايك دہشت گرد مذہب كے طور پر پيش كرے جبكہ ہمارے نبی، پيغمبررحمت ہیں۔
انھوں نے كہا كہ دشمن چاہتا ہے كہ وہ شيعہ اور سنی كو ايك دوسرے سے جدا كر كے اپنے مقاصد حاصل كرے ليكن ہمیں چاہیے كہ اتحاد و وحدت كے ذريعے دشمن كے عزائم كو خاك میں ملا دیں۔
267904