كتاب '' امام مہدی﴿ عج﴾ '' كی البانوی زبان میں اشاعت

IQNA

كتاب '' امام مہدی﴿ عج﴾ '' كی البانوی زبان میں اشاعت

شہيد محمد باقر صدر كی كتاب '' امام مہدی'' اس سال ۱۵ شعبان كو البانوی زبان میں ترجمہ ہو كر شائع ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق '' شہيد صدر'' كی كتاب '' امام مہدی'' اس سال ۱۵ شعبان كو امام مہدی ﴿عج﴾ كی ولادت با سعادت كے موقع پر البانوی زبان میں شائع ہو گی۔ اس كتاب كا البانوی زبان میں ترجمہ، مقدونیہ كے شيعہ محقق '' نورالدين احمدی'' نے كيا ہے۔ البانیہ میں اس كتاب كی بہت زيادہ اہميت ہے كيونكہ امام زمانہ ﴿عج﴾ كے موضوع پر یہ پہلی كتاب ہے جو البانیہ میں شائع ہو گی۔
268182