بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سبحانی نے حكومت كی گرانقدر خدمات كو سراہتے ہوئے كہا كہ جناب احمدی نژاد ايك مضبوط اور شجاع انسان ہیں اورلوگوں كی ان سے بہت زيادہ توقعات وابستہ ہیں۔
آيت اللہ سبحانی نے مزيد كہا كہ بينكوں كے سود میں كمی ايرانی صدر كا مستحسن اقدام ہے بلكہ بينكوں سے سود ختم ہونا چاہیے اور بينكوں كو اسلامی طرز پر كام كرنا چاہیے۔ آيت اللہ سبحانی كی گفتگو سے پہلے ايرانی صدر كے مشير "بذر پاش" نے كہا كہ جناب احمدی نژاد كی صدارت كا آخری سال ہے اوراس وقت داخلی اور بين الاقوامی حالات سازگار نہیں ہیں۔
269087