بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطا بق جناب محمود احمدی نژاد نے ۸ جولائی ۲۰۰۸ء كو "ڈی ایٹ" كے ممبر ممالك كے اجلاس میں شركت كی اورعلاقائی اور بين الاقوامی مسائل پر اسلامی جمہوریہ ايران كا مؤقف پيش كيا۔ ايران كے صدر نے ڈی ایٹ كے ممبر ممالك كے اجلاس میں شركت كے ساتھ ساتھ كچھ اسلامی ممالك كے سربراہوں سے ملاقات بھی كی۔ ايران، انڈونيشيا، ملائيشيا ، مصر، تركی، نائيجيريا، بنگلاديش اور پاكستان " ڈی ایٹ" كے ممبر ہیں۔ ياد رہے كہ گزشتہ روز جناب احمدی نژاد اور ملائيشيا كے وزير اعظم "عبد اللہ احمد بداوی" نے دو طرفہ روابط اور علاقے كے مسائل پر تبادلہ خيال كيا۔ ايرانی صدر نے اپنے ملائيشيا كے دورے كے دوران اس ملك میں مقيم ايرانيوں سے بھی ملاقات كی۔
268767