بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ علوی گرگانی نے كہا كہ قرائت قرآن اور حفظ قرآن كےساتھ ساتھ قرآن مجيد پر عمل بھی ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگر حفظ آيات قرآن كے ساتھ ساتھ الہی فرامين پر عمل بھی كيا جائے تو اس كی تاثير بہت زيادہ ہو گی۔ آيت اللہ علوی گرگانی نے كہا كہ قرآن مجيد كو حفظ كرنے كے لیے ظاہری اورباطنی طہارت كی ضرورت ہے اور قرآن مجيد كو حفظ كرنے كے بعد اس كو فراموش نہ كرنا بہت اہم ہے اوراگر كوئی شخص قرآن مجيد كو حفظ كرنے كے بعد لاپرواہی كی وجہ سے اسے فراموش كر دے تو اس كا انجام اچھا نہیں ہو گا۔ آيت اللہ علوی گرگانی نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ قرآن مجيد كی تلاوت كو ترك نہیں كرنا چاہیے كيونكہ قرآن مجيد پرعمل پيرا ہوكرہی معاشرے كو دشمن كے گزند سے بچايا جا سكتا ہے۔
268751