حزب اللہ لبنان كو دہشت گردوں كی لسٹ میں قرار دينا برطانیہ كی سياسی شكست كا نتيجہ ہے

IQNA

حزب اللہ لبنان كو دہشت گردوں كی لسٹ میں قرار دينا برطانیہ كی سياسی شكست كا نتيجہ ہے

سياسی گروپ: وزارت خارجہ كے ترجمان نے حزب اللہ لبنان كےعسكری شعبہ كو دہشت گردوں كی لسٹ میں قرار دیے جانے كو علاقہ میں برطانیہ كی سياسی شكست كا نتيجہ قرارديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے وزارت خارجہ كے ادارے معلومات عامہ سے نقل كيا ہے كہ ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان جناب محمد علی حسينی نے اس سوال كہ برطانیہ نے حزب اللہ كے فوجی شعبہ كو دہشت گردوں كی لسٹ میں قرار ديا ہے كے جواب میں كہا ہے كہ یہ اقدام ايسے ملك كی طرف سے كيا گيا ہے جو اسرائيل كا بانی اور ہميشہ سے اسرائيل كی ستم گری كا حامی رہا ہے۔ لہذا اس میں كسی قسم كا تعجب نہیں ہے۔ انھوں نے كہا كہ اب جب كے حزب اللہ نے اسرائيلی جارحيت كا مقابلہ كركے ملك كو خوشحال كيا ہے اور پورے خط میں اسے باعث افتخار سمجھا جاتا ہے۔ لہذا برطانیہ كی طرف سے ايسا اقدام ان كی سياسی شكست كے مترادف ہے۔ حسينی نے برطانیہ كی مسلم دشمنی كی تاريخ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ برطانیہ نے سلمان رشدی جيسے ملحد شخص كو ايوارڈ سے نوازا اور دہشت گردوں كو پناہ دے ركھی ہے اورہميشہ سے نسل پرستی كا حامی رہا ہے۔ لہذا اسے كسی قسم كی منصفی كرنے كا حق حاصل نہیں ہے۔
269299