آيت اللہ اشتہاردی كو قم المقدس میں سپرد خاك كر ديا گيا

IQNA

آيت اللہ اشتہاردی كو قم المقدس میں سپرد خاك كر ديا گيا

سياسی و سماجی گروپ: ۱۰جولائی ۲۰۰۸ء كو صبح ۱۰ بجے قم میں آيت اللہ اشتہاردی كی تشييع جنازہ ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ۱۰جولائی ۲۰۰۸ء كو معلم اخلاق آيت اللہ اشتہاردی كے جنازے كی مسجد امام حسن عسكری﴿ع﴾ كے سامنے سے حرم حضرت معصومہ﴿س﴾ تك تشييع ہوئی۔ تشييع كے بعد آيت اللہ جعفر سبحانی نے ان كی نماز جنازہ پڑھائی اور انھیں حرم حضرت معصومہ "قم" كے جوار میں سپرد خاك كر ديا گيا۔ آيت اللہ اشتہاردی كی نماز جنازہ میں نمائندہ قائد انقلاب " محمدی گلپائيگانی"
،حكومت كے نمائندے محسنی اژہ ای، اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر كے مشير "بی ريا" اور آيت اللہ مصباح يزدی نے شركت كی۔
270209