كرغستان كے مفتی نے جوانوں كی دينی تربيت كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

كرغستان كے مفتی نے جوانوں كی دينی تربيت كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی و سماجی گروپ: كرغستان كے مفتی اور مسلم علماء كونسل كے سربراہ نے علماء كو تاكيد كی كہ وہ معاشرے اور خصوصاً جوانوں كی دينی تربيت پر خصوصی توجہ دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق "مراد علی حاجی جومان اف" نے شہر بيشكك میں علماء اور پيش نمازوں كے سالانہ اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جوانوں كی مذہبی تربيت كے لیے منظم پروگرام كی ضرورت ہے اور علماء كرام كو معاشرے میں دينی ثقافت كی نشرواشاعت كےلیےاپنا كردار ادا كرنا چاہیے۔ كرغستان كے مفتی " مراد علی حاجی جومان اف" نے علماء كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جو معاشرہ اپنے جوانوں كی تربيت نہیں كر سكتا وہ ترقی نہیں كر سكتا اور اس كا مستقبل تاريك ہوتا ہے۔ اور جوانوں كی دينی تربيت كے سلسلے میں سب سے زيادہ ذمہ داری علماء كرام پر عائد ہوتی ہے اور ہم سب كو چاہیے كہ اس مسئلے پر سنجيدگی سے غور كریں۔
انھوں نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ جوانوں كی تربيت، اسلامی اور قرآنی ثقافت كے مطابق ہونی چاہیے اورجتنا جوانوں كی علمی استعداد میں اضافہ ہو گا اتنا ہی معاشرے كے اندر موجود مشكلات اور كمزوريوں میں كمی آئے گی۔
270058