امريكہ میں صدارتی اميدوار كی ايران كے بارے میں غير اخلاقی گفتگو پر ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان كا رد عمل

IQNA

امريكہ میں صدارتی اميدوار كی ايران كے بارے میں غير اخلاقی گفتگو پر ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان كا رد عمل

سياسی گروپ: " جان ميكن " كی غير مہذب زبان، سياست خارجہ پر اس كے منفی رویے كی غماز ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان " سيد محمد علی حسينی" نے ۱۲جولائی ۲۰۰۸ء كو امريكہ كے صدارتی اميدوار جان ميكن كے ايران كے بارے میں بيان پر اپنا رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ جان ميكن كی غير مہذب اور گندی زبان، سياست خارجہ پر ان كے منفی رویے كی غمازی كرتی ہے۔ اس قسم كے بیہودہ بيان كی جتنی مذمت كی جائے كم ہے۔ جناب حسينی نے مزيد كہا كہ اس قسم كا بيان ايك ايسے سياست دان كو زيب نہیں ديتا كہ جو تمدن كےدعويدار ملك كی زمام اقتدار اپنے ہاتھوں میں لينا چاہتا ہے۔ ياد رہے كہ امريكہ كے صدارتی اميدوار سينٹر جان ميكن نے گزشتہ ہفتے ايران كو سگریٹ صادر كرنے كے حوالےسے ايك بيان میں كہا تھا كہ ہم سگریٹ كے ذريعے ايرانيوں كو ہلاك كرنا چاہتے ہیں۔
270872