بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس بيانیے كی پہلی سطورمیں تحريرتھا كہ عالم مجاہد، استاد اورمعلم اخلاق آيت اللہ مشكينی ﴿رح﴾ كو اس دنيا سے گئے ہوئے ايك سال كا عرصہ گزر گيا ہے ليكن ان كا اخلاق، علم و عمل، معاشرے اور خصوصاً طلباءاورعلماء كے درميان ابھی تك زندہ ہے۔ اس بيانیے میں آيت اللہ مشكينی كے حوالے سے مزيد آيا ہے كہ انھوں نے اپنی پوری عمر تحرير ، تدريس اور طلباء كی تربيت میں گزار دی اور ان كا شمار حوزہ علمیہ قم كی ان شخصيات میں ہوتا تھا كہ جن كو اسلامی معاشرے میں نمونے كے طور پر پيش كيا جا سكتا ہے۔ مجلس خبرگان كی طرف سے ان كی پہلی برسی ۲۰ جولائی ۲۰۰۸ء كو صبح ۱۰ بجے مدرسہ شہيد مطہری میں منعقد كی جائے گی۔ مجلس خبرگان نے اس بيانیے كے آخر میں علماء كرام، اساتذہ، طلباء اور زندگی كے ہر شعبے سے تعلق ركھنے والے لوگوں كو برسی كی اس تقريب میں شركت كی دعوت دی ہے۔
271807