ايران كے شھرخمين میں حجاب كی نمائش كا افتتاح

IQNA

ايران كے شھرخمين میں حجاب كی نمائش كا افتتاح

سياسی و سماجی گروپ: ۱۳جولائی ۲۰۰۸ء كو شہر خمين میں امام خمينی ﴿رح﴾ كے گھر كے سامنے " حجاب " كی نمائش كا افتتاح ہوا۔ اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں اس شہر كے امام جمعہ اور حكومتی عہديداروں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق شہرخمين كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام " حسين علی اكبری نيا" نے بتايا كہ اس نمائش میں ۶ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان اسٹالوں میں مختلف اقوام ، اديان اور اسلامی حجاب كی نمائش كی گئی ہے۔ انھوں نے كہا كہ یہ نمائش اپنی نوعيت كی بے نظير نمائش ہے۔
271357