بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ كی تقريب پونے بارہ بجے ﴿۱۱:۴۵﴾ ايران كے ممتاز قاری " يوسف درود" كی تلاوت قرآن مجيد سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ تہران میں اس ہفتے نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے پاسداران فورس میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجت الاسلام والمسلمين " علی سعيدی" حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے خطاب كریں گے۔
276221