قائد انقلاب اسلامی : یہ دور امت مسلمہ كی بعثت كا دور ہے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : یہ دور امت مسلمہ كی بعثت كا دور ہے

سياسی گروپ: یہ دور امت اسلامی كی بعثت كا زمانہ اور اس دور كے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اتحاد و وحدت كے ذريعے اپنی علمی توانائيوں میں اضافہ كریں اور بعثت كے پيغام پرعمل كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۳۰جولائی ۲۰۰۸ء كو اسلامی جمہوریہ ايران كی سياسی شخصيات، عوام اور اسلامی ممالك كے سفيروں نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات كی۔ قائد انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں گفتگو كرتے ہوئے فرمايا كہ بعثت پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كا پيغام یہ ہے كہ ہر قسم كے حالات میں ثابت قدمی كا مظاہرہ كيا جائے اور ملت ايران نے اس پيغام پر عمل كرتے ہوئے ہر ميدان میں ثابت قدمی كا مظاہرہ كيا ہے۔ آيت اللہ خامنہ ای نے عيد مبعث پر ملت ايران اورامت مسلمہ كو مبارك باد پيش كرتے ہوئے فرمايا كہ پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ نے اس جاہل معاشرے كو كہ جس میں علم ،عدل اور اخلاق نام كی كوئی چيز نہیں تھی ايك آئیڈيل معاشرے میں بدل ديا۔ قائد انقلاب نے مزيد فرمايا كہ اس تعجب آور تبديلی كا سب سے اہم عامل پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی ثابت قدمی تھی۔ قائد انقلاب نے فرمايا كہ آيت اشداء علی الكفاركا بھی حقيقی معنی تمام ميدانون میں ثابت قدمی ہے۔ اور پيغمبر اسلام ﴿ّص﴾ہرجنگ میں بھی ثابت قدم تھے اور دشمنوں كے ساتھ گفتگو میں بھی آپ نے ہميشہ ثابت قدمی كا مظاہرہ كيا۔ قائد انقلاب اسلامی نے استكبار عالم كی ملت ايران كو كمزور كرنے كی ناكام كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ ملت ايران دشمن كی خواہشات كے برعكس مظلوم فلسطينيوں كی حمايت جاری ركھے گی۔ اوراسرائيل كے مظالم پر حقوق بشر كے دعويداروں كی مسلسل خاموشی كی مذمت كرتی رہے گی۔ آيت اللہ خامنہ ای نے كلمہ " توحيد " كو ملت ايران كی ثابت قدمی سب سےبڑا عامل قرار ديتے ہوئےفرمايا كہ ملت ايران فقط ايك خدا كو مانتی ہے اور امريكہ اور اس دور كی سپر طاقتوں كو نہیں مانتی۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنی گفتگو كے اختتام پرفرمايا كہ آج امت اسلامی كی بعثت كا زمانہ ہے۔ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنے درميان اتحاد و وحدت كو مضبوط كریں اور اپنی علمی توانائيوں میں اضافہ كر كے بعث كے پيغام پر عمل كرنے كی كوشش كریں۔
276507