حزب اللہ نے عراق میں زائرين پر حملوں كی شديد مذمت كی ہے

IQNA

حزب اللہ نے عراق میں زائرين پر حملوں كی شديد مذمت كی ہے

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: حزب اللہ نے ايك بيانیے میں عراق میں زائرين پرہونے والے حملوں كی سخت مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قسم كے حملوں كا مقصد عراقی لوگوں كے غم میں اضافہ ہے اور ان حملوں سے سب سے زيادہ فائدہ امريكہ كو حاصل ہوتاہے۔ اس بيانیے میں عراق كی تمام جماعتوں اور گروہوں سے درخواست كی گئی ہے كہ وہ عراق میں اتحاد و وحدت كے لیے اپنا كردار ادا كریں اور اغيار كی سازشوں كا مقابلہ كریں۔ ياد رہے كہ گزشتہ سوموار كو امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كے ۲۵ زائرين ايك دہشت گردی كے حملے میں شہيد ہو گئے تھے جن میں زيادہ تر عورتیں اور بچے تھے۔
276979