بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۴ اگست ۲۰۰۸ء كو مشہد مقدس میں قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں كی اختتامی تقريب میں ايرانی صدر جناب محمود احمدی نژاد نے شركت كی۔ اس دفعہ قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلے قراء اور حفاظ كو " حضرت علی بن موسی الرضا" كی بارگاہ سے آشنا كرنے كے لیے مشہد مقدس میں منعقد كئے گئے تھے ۔ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر جناب علی لاريجانی نے خطاب كيا ۔
ياد رہے كہ اس سال قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۵۹ ممالك سے ۱۰۲ قراء اور حفاظ نے شركت كی۔
277587