بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " كونا'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار سوریہ كے مركزی بينك اور ملائيشيا كے بين الاقوامی اقتصاد اسلامی تعليمی مركز كے باہمی تعاون سےمنعقد كيا جائےگا۔ سوریہ كی خبررساں ايجنسی " سانا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں ملائيشيا كے اسلامی بينك كاری میں تجربات اور سوریہ میں بينك كاری كودرپيش چيلنجز جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اس سيمينار میں اسلامی ممالك سے تعلق ركھنے والے بينك كار اور اسلامی بينك كاری اور سرمایہ كاری كے ماہرين شركت كریں گے۔
279932