ماہ شعبان كی اعياد میں لوگوں نے ساڑھے تين كلوگرام سونا حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كی ضريح كی تعمير كے لیے ہدیہ كيا ہے

IQNA

ماہ شعبان كی اعياد میں لوگوں نے ساڑھے تين كلوگرام سونا حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كی ضريح كی تعمير كے لیے ہدیہ كيا ہے

اعزازی گروپ/ جلال بيطرفان: ضريح مطہر امام حسين ﴿ع﴾ كے تعميراتی منصوبے كے مدير نے خبردی ہے كہ ماہ شعبان كی اعياد میں ۶۰ ہزار لوگوں نے امام حسين ﴿ع﴾ ضريح كی زيارت كی اور امام حسين﴿ع﴾ كی ضريح كی تعمير كےلیے ساڑھے تين كلوگرام سونا ہدیہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ضريح امام حسين ﴿ع﴾ كے تعميراتی منصوبے كے مدير " پارچہ باف" نے كہا كہ امام حسين ﴿ع﴾ كی ضريح كی زيارت كے ايام میں اباعبداللہ الحسين ﴿ع﴾ كے عاشقوں نے تقريباً ساڑھے تين كلوگرام سونا امام حسين ﴿ع﴾ كی ضريح كی تعمير كے لیے ہدیہ كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ امام حسين ﴿ع﴾ كی ضريح كی تعمير كےلیے ۴۰ فيصد اخراجات مہيا ہو گئے ہیں اور اس ضريح مقدس كی تعمير كا ۳۵ فيصد كام مكمل ہو چكا ہے۔ جناب پارچہ باف نے مزيد كہا كہ اس ضريح كی تعمير میں ساڑھے چار ٹن چاندی، ۲۰ كلو سونا، ايك ٹن تانبا اور بعض دوسری دھاتیں استعمال ہوں گی۔ اور اس ضريح كا ڈھانچہ ساج كی لكڑی سے بنايا گيا ہے كہ جس كا وزن ۳ ٹن ہے۔
279713