فرانس میں " فرانسوی زبان" میں قرآن مجيد كا بامحاورہ ترجمہ كيا جائے گا

IQNA

فرانس میں " فرانسوی زبان" میں قرآن مجيد كا بامحاورہ ترجمہ كيا جائے گا

اعزازی گروپ/ سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: اس سال اكتوبر میں فرانس كے بك اسٹالوں پر فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كا بامحاورہ ترجمہ دستياب ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے مسلمانوں اور غيرمسلموں كے مسلسل اصرار پر فرانس كی سوربن يونيورسٹی میں علوم اسلامی كے استاد جناب " الہاشمی عبدالفتاح" نے فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كا بامحاورہ ترجمہ كيا ہے جناب عبدالفتاح نے كہا كہ قرآن مجيد كے فرانسوی زبان میں ترجمے كا مقصد غير مسلموں كو اسلام سے آگاہ كرنا ہے تاكہ وہ فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كے ترجمے كا مطالعہ كر كے اسلامی تعليمات اور اس آسمانی دين كے بنيادی اصولوں سے آگاہی حاصل كرسكیں۔ ياد رہے كہ يورپی ممالك میں فرانس ايسا ملك ہے كہ جس میں مسلمانوں كی تعداد سب سے زيادہ ہے اور مسلمانوں كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور تقريباً ہر سال فرانس میں ۵۰ ہزار افراد اسلام قبول كرتے ہیں۔
280126