تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ، آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی

IQNA

تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ، آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی

سياسی گروپ: تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ كی تقريب گيارہ بجے كر چاليس منٹ پر ممتاز قاری قرآن " مہدی آزاد" كی تلاوت قرآن مجيد سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ اس كے بعد حسب سابق حجت الاسلام والمسلمين " كريمی" شرعی مسائل بيان كریں گے۔ اور نمازجمعہ كے خطبوں سے پہلے سيرت نبوی ﴿ص﴾ كے موضوع پر حجت الاسلام والمسلمين سيد رضا تقوی خطاب كریں گے۔
283685