مسجد ابوبكر میں بم دھماكہ كا مقصد آذربائيجان كے حالات كو خراب كرنا ہے: امام جماعت مسجد ابوبكر

IQNA

مسجد ابوبكر میں بم دھماكہ كا مقصد آذربائيجان كے حالات كو خراب كرنا ہے: امام جماعت مسجد ابوبكر

سياسی وسماجی گروپ: باكو كی مسجد ابوبكر كے امام جماعت نے كہا ہے كہ اس دھماكے كا مقصد آذربائيجان كے امن وامان كو تباہ كرنا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی " ترند نيوز" سے نقل كے مطابق باكو كی مسجد ابوبكر كے امام جماعت " حاج قامت سليمان اف" نے كہا كہ یہ دھماكہ دہشتگردی ہے اور دہشتگرد آذربائيجان كے حالات كو خراب كرنے كا ارادہ ركھتے ہیں۔
حاج قامت نے مزيد كہا كہ اس وقت دہشتگردی كے عوامل كو كشف اور انھیں گرفتار كرنا سب سے اہم موضوع ہے تاكہ حقيقت واضح ہو جائے۔ قابل ذكر ہے كہ ۱۷ اگست كو آذربائيجان كے دارالحكومت باكو كی مسجد ابوبكر میں تقريبا آٹھ بج كر پچاس منٹ پر نماز مغرب كے موقع پر ايك بم دھماكہ ہوا۔ ايك نامعلوم شخص نے مسجد كے شيشے كو توڑ كر دوعدد ہينڈ گرنیڈ پھينكے جس كے نتيجے میں تين افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ آذربائيجان كے وزير داخلہ راميل او سوب اف اور قومی سلامتی كے وزير الدار محمود اف نے دھماكے كی جگہ كا دورہ كيا اور اظہار رائے كے بغير واپس چلے گئے۔
285072