يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كی طرف سے ، لندن میں " دشمنان آزادی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كی طرف سے ، لندن میں " دشمنان آزادی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فارس خبررساں ايجنسی: برطانيه كے شهر لندن میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كی طرف سے فلسطين اور غاصب اسرائيل كے معرض وجود میں آنے كی تاريخ كے بارے میں " دشمنان آزادی" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے ثقافتی شعبہ كی انچارج عرفانہ نقیہ نے فارس كی خبررساں ايجنسی كے سياسی نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ انگريزی زبان میں یہ سيمينار ماہ مبارك رمضان كے بعد اور اس يونين كی ۴۳ویں نشست سے پہلے لندن میں منعقد ہو گا اور ہم اس سيمينار كے ذريعے اپنی منطقی گفتگو كو يورپی ممالك كے لوگوں تك پہنچائیں گے۔ نقیہ نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كا سب سے اہم موضوع فلسطين ااور غاصب اسرائيل كے معرض وجود میں آنے كا تاريخچہ ہے۔