امام موسی صدر كے بارے میں تحقيق كرنے كی خاطر يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كا " كوشنر" كے نام خط

IQNA

امام موسی صدر كے بارے میں تحقيق كرنے كی خاطر يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كا " كوشنر" كے نام خط

فارس خبررساں ايجنسی: يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين نے امام موسی صدر كے حالات سے آگاہی كی خاطر فرانس كے وزير خارجہ كو ايك خط لكھا ہے۔

يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے شعبہ بين الاقوامی امور و تعلقات عامہ كے انچارج محمد رضا شفاہ نے فارس كی خبررساں ايجنسی كے سياسی نامہ نگار سے گفتگو میں ۳۱ اگست كو امام موسی صدر كے اغواء ہونے كو ۳۱ سال بيت جانے پر كہا كہ اس يونين كی مركزی كونسل نے اس بارے میں امام موسی صدر كے خاندان سے ملاقات كی ہے۔ انھوں نے امام موسی صدر كو يورپ میں طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے روحانی باپ اور معلم كے طورپر ياد كرتے ہوئے وضاحت كی كہ اس يونين كی مركزی كونسل نے امام موسی صدر اور لبنان میں چار ايرانی ڈيپلومیٹ كے اغواء ہونے كے بارے میں تحقيق كے لیے ايك كمیٹی تشكيل دی ہے۔ اس طالب علم نے كہا كہ ہم نے اس بارے میں پہلا قدم یہ اٹھايا ہے كہ فرانس كے وزير خارجہ " برنار كوشنر" كو ايك خط لكھا ہے كيونكہ وہ امام موسی صدر كے دوست تھے محمد رضا شفاہ نے ملك میں موجود طلباء كی انجمنوں سے كہا كہ وہ بھی اس بارے میں ان كے ساتھ تعاون كریں۔