عالمی استكبار اور اس كے گماشتے روبہ زوال ہیں۔ ايرانی صدر

IQNA

عالمی استكبار اور اس كے گماشتے روبہ زوال ہیں۔ ايرانی صدر

سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی اور لوگوں كی استقامت كی وجہ سے آج كا یہ دوراستكبار اور غاصب حكومتوں كے خاتمے كا دور ہے اور یہ استكبار مختلف ميدانوں میں شكست سے دوچار ہو چكی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے ايرانی صدر كی سائٹ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محمود احمدی نژاد نے ہفتہ ۲۳ اگست كی عصر كو اراك شہر میں لوگوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مركزی صوبہ كے عوام، تربيت علماء ومجاہد اور ايمان و علم و ادب میں مشہور ہیں۔ جناب صدر نے كہا كہ اس علاقے سے امام خمينی ﴿رح﴾ اور بہت سے علماء اورسياستدانوں نے طلوع كيا ہے۔ احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ ہم سب كو چاہیے كہ مل جل كراس مقدس سرزمين پرحيات طيبہ اسلامی كو برپا كریں۔ انھوں نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد امريكہ نے اس خيال سے كہ ہماری ملت كو نابود كر دے، ہر قسم كی پابندياں لگائیں ليكن خداوندمتعال كے فضل وكرم سے تيس سال سے ملت ايران، ترقی كے اعلی مراحل كو طے كر رہی ہے۔
ايرانی صدر نے " سفير اميد" نامی فضائی سيارہ كو فضا میں بھيجنے كو ايران كے لیے ايك افتخارآميز كاميابی قرار ديا اور انہوں نے وضاحت كی كہ آج ايران اسلامی كے جوان ، غيروں كی مدد كے بغير فضائی سيارے كو بھيجنے والےراكٹ كے مالك ہیں اور بہت جلد وہ مكمل طورپراس سے استفادہ كریں گے۔ احمدی نژاد نے استعماری طاقتوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تمہارے لیے بہتر یہ ہے كہ تم بد اخلاقی، ہٹ دھرمی، كينہ توزی اور جنگ وجدل سے باز آجاؤ اور الہی تفكرات اور ايمان كی طرف چلے آؤ۔ اگر تم نے الہی دعوت كو قبول نہ كيا تو یہ قومیں،الہی قدرت كے نمائندوں كے ذريعے تمہاری اس طاقت كو نابود كر دیں گی۔ انھوں نے چند صہيونيوں كی طرف سے دنيا میں آشوب برپا كرنےكی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ استعماری طاقتوں نے اگر انہیں لگام نہ دی تو اس دنيا كے عوام اس فساد كے جرثومے كو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
285030