بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كےوزير حج و اوقاف " نعمت اللہ شہرانی" نے ۲۷ اگست كو ايك پريس كانفرنس میں كہا كہ اس قسم كے اقدامات افغانستان كےمسلمانوں كےلیے غير ملكی افواج سے نفرت كا باعث ہیں اور یہ چيز امن و امان كے قيام كو مشكل سے دو چار كر دے گی۔ انھوں نے كہا كہ دين مبين اسلام میں ہر قسم كا قتل عام نا قابل برداشت ہے اور اس كی سختی سے مذمت كی گئی ہے جبكہ افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات، اسلامی سياست كے خلاف ہیں۔ افغانستان كے وزير حج واوقاف نے كہا كہ افغانستان كے عوام اس سے زيادہ غيرملكی فوجوں كےظلم و ستم كو برادشت نہیں كریں گے اور عين ممكن ہے كہ ان فوجيون كے خلاف پورے افغانستان میں مظاہرے شروع ہو جائیں۔
286755